جھوٹے سائفر سے سیاست، معیشت اور ریاست کو خراب کیا گیا،ملک احمد خان
لاہور(ڈیلی گرین گوادر)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے سائفر پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے دعووں پر تنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ جھوٹے سائفر سے سیاست، معیشت اور ریاست کو خراب کیا گیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے ملک احمد خان نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی پر سخت تنقید کی اور ان کے سائفر سے متعلق دعوؤں پر سخت ردعمل دیا۔
انہوں نے کہا کہ سائفر مکمل جھوٹ تھا، سیاست، معیشت، ریاست سب کو خراب کیا گیا، سائفر ہے کہاں، جیب سے جعلی خط لہرانا سب سیاسی رنگ تھا۔انہوں نے کہا کہ اتنا بڑا جھوٹ کبھی زندگی میں نہیں سنا جس سے پاکستان کو نقصان پہنچا، ڈونلڈلوکابانی پی ٹی آئی کے سائفربیان کو جھوٹ کہنا کون سی نئی بات ہے، ، ہم تو یہ بات ایک عرصہ سے کہہ رہے ہیں۔
انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا خاصا رہا کہ وہ جھوٹ بولتے ہیں، سائفر کو سیاسی رنگ دیا گیا، حکومت اور عدالت کہہ چکی ہے کہ سائفر کا شوشا غلط ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ انتخابی دھاندلی کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں، انہوں نے صرف 25 پٹیشنز دائر کی ہیں، ان پٹیشنز میں جو میٹیریل سامنے آیا اسے دھاندلی نہیں بے ضابطگی کہا جا سکتا ہے۔