کراچی کے تاجر منگل کے دن وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاجی دھرنا دیں گے

کراچی: شہر قائد کے تاجروں نے حکومتی پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ منگل کے دن وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاجی دھرنا دیں گے۔

چیئرمین آل سٹی تاجر اتحاد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا اہل خانہ کے ہمراہ دیں گے۔

چیئرمین آل سٹی تاجر اتحاد نے الزام عائد کیا کہ شہر قائد میں کاروباری آسانیاں پیدا کرنے کے بجائے تنگ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف لیاقت آباد لاہور سے زیادہ ٹیکس حکومت کو دیتا ہے لیکن تاجروں کو آسانیاں فراہم کرنے کے بجائے انہیں سخت پریشان کیا جا رہا ہے۔

چیئرمین آل سٹی تاجر اتحاد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم لیاقت آباد سے ریلی کی صورت میں وزیراعلیٰ ہاؤس جائیں گے اور پھر وہاں پہنچ کر دھرنا دیں گے۔

کراچی کے تاجروں نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ جیل بھرو تحریک شروع کردیں گے لیکن کاروبار بند نہیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے