کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف)کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، 7 مختلف کاروائیوں میں 1 ٹن 540 کلو منشیات برآمد، خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار۔ترجمان اے این ایف کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری بیان کے مطابق قلعہ عبداللہ سے 1 ٹن 150 کلو چرس برآمد کی گئی،جبکہ سریاب روڈ کوئٹہ کے قریب سے 170 کلو چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔اسی طرح سے ایک اور کاروائی کے دوران کوسٹل ہائی وے گوادر کے قریب سے 105 کلو چرس برآمد کی گئی،سپر ہائی وے کراچی کے قریب ملزم سے 72 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کچلاک بائی پاس کوئٹہ سے 38 کلو ہیروئن برآمد کی گئی،یونیورسٹی روڈ پشاور میں خاتون سمیت 2 ملزمان سے 2 کلو چرس، 1 کلو افیون اور 1 کلو آئس برآمد کی گئی جبکہ پیر ودھائی موڑ راولپنڈی میں ملزم سے 1 کلو آئس برآمد کی گئی۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اے این ایف کی کارروائی،1 ٹن 540 کلو منشیات برآمد، خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار

ٹیگز:
اے این ایف
