اورماڑہ(ڈیلی گرین گوادر)اورماڑہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں بدستور جاری، جعلی نوٹ استعمال کرنے والے شخص کو فوری دھر لیا، ملزم کے قبضے سے چالیس ہزار روپے جعلی نوٹ برآمد، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی گوادر کیپٹن ر زوہیب محسن کی خصوصی ہدایت پر زیر نگرانی ڈی ایس پی ایس ڈی پی او سرکل پسنی زاہد حسین و ایس آئی ایس ایچ او سٹی اورماڑہ عابد شفیع نے کارروائی کرتے ہوئے فیض گنج ضلع خیرپور سندھ سے تعلق رکھنے والے ملزم دریا خان ولد اللہ ڈنہ قوم سندھی کو جعلی نوٹ استعمال کرنے کے کیس میں گرفتار کر لیا۔ اورماڑہ پولیس نے ملزم کے قبضے سے چالیس ہزار روپے جعلی نوٹ برآمد کیے۔ پولیس نے مذکورہ ملزم کے خلاف مقدمہ فرد نمبر 2024-05 بجرم زیر دفعہ 489C 420 ت پ درج کر کے بند بحوالات تھانہ کیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
اورماڑہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری، جعلی نوٹ استعمال کرنے والے شخص گرفتار

ٹیگز:
اورماڑہ
