کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علما اسلام مفتی محمود یونٹ دلسورہ کے امیر یونین کونسل دلسورہ کے ڈپٹی چیرمین مولوی آمین اللہ جنرل سکریٹری فضل الرحمان پانیزئی اور کابینہ راکین مولوی کلیم اللہ مولوی ضیا الحق مولوی نجیب اللہ کفایت اللہ اخندزادہ حافظ عبدالرحیم حافظ عبدالستار حافظ عبدالمالک دلسوری جے ٹی آئی شہید حافظ خلیل یونٹ دلسورہ صدر حافظ عبدالنافع عبدلواجد عاجز محیب دلسوری ودیگر اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو ہم مسترد کرتے ہیں۔ یہ فیصلہ صرف پاکستان کے آئین کے منافی نہیں ہے بلکہ قرآن و سنت کی منافی ہے،اگر جسٹس فائز عیسی توھین عدالت برداشت نہیں کر سکتے تو ایک مسلمان ہوتے ہوئے وہ یہ کیسے سوچ سکتے ہیں کہ ھم مسلمان ہوتے ہوئے بھی اپنے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کرنے والوں کو اسلام کے نام پر بننے والے نظریاتی ملک میں آزادی سے جینے دینگے توہین رسالت پر سزائے موت کا حکم ہمارے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے اس لیے اس میں تبدیلی کا خواب کوئی صدر، وزیراعظم، جج یا کوئی جرنیل نا دیکھیں کیونکہ اس قانون کے نفاذ کے لیے ھم ہر قانون کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں اس قانون کے نفاذ کے لیے شہادتوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ اپنے اس فیصلے کو واپس لیں اس سے پوری امت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی ہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کو ہم مسترد کرتے ہیں،جمعیت علما اسلام

ٹیگز:
جمعیت علما اسلام
