کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) محکمہ مو سمیات نے 18اور 19فروری کو کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف اضلاع میں بار ش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کر دی۔ محکمہ مو سمیات کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق 18اور 19فروری کوکوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبد اللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، بار کھان، مو سیٰ خیل اور کو ہلو میں تیز ہواہوں کے بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ مو سمیات کا 18اور 19فروری بلو چستان کے مختلف اضلاع میں بار ش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی

ٹیگز:
محکمہ مو سمیات
