تربت(ڈیلی گرین گوادر) تربت میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 27 کیچ 3 کے آزاد امیدوار میر فدا حکیم رند کے قافلے پر فائرنگ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پو لیس کے مطابق جمعہ کو تربت کے علا قے مند میں مسلح افراد نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 27 کیچ 3 کے آزاد امیدوار میر فدا حکیم رند کے قافلے کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کر دی جس سے انکے گاڑی پر گولیاں لگیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکو رٹی فورسز کی بھا ری نفر ی نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
تربت،آزاد امیدوار میر فدا حکیم رند کے قافلے پر فائرنگ

ٹیگز:
تربت
