بلوچستان میں بیلٹ پیپرز کی فضائی راستے سے ترسیل شروع

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے بعض علاقوں میں بیلٹ پیپرز کی فضائی راستے سے ترسیل شروع کر دی۔الیکشن کمیشن کے مطابق گوادر، پنجگور، کیچ اور خاران میں بیلٹ پیپرز ایئر لفٹ کئے جایں گے،قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے بیلٹ پیپرز ہیلی کاپٹر اور سی ون تھرٹی کے ذریعہ بھجوائے جائیں گے۔بلوچستان سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل ہوگئی،ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صوبوں کو بیلٹ پیپرز کی ترسیل جاری ہے، قومی وصوبائی اسمبلیوں کے لئے 3 فروری تک مجموعی طور پر 26 کروڑ بیلٹ پیپرز شائع کئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے