کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے مستونگ میں قومی شاہراہ این 25 پر کنڈوا پوسٹ کے قریب بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے اپنے بیان میں صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے انہوں نے دہشتگرد حملے میں دو شہریوں کی شہادت اور سیکیورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں، جرات اور قربانیاں قابلِ تحسین ہیں صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے صوبے کے امن، ترقی اور خوشحالی کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
مستونگ حملے کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں،نوابزادہ امیر حمزہ زہری

ٹیگز:
نوابزادہ امیر حمزہ زہری
