گوادر(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان عوامی پارٹی کے رہنماء قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 259کے امیدوار سینیٹرکہدہ بابر نے کہا ہے کہ 8فروری کو کامیاب ہوکر مکران کی بہترین ترجمانی کروں گا،بلوچستان میں بی اے پی حکومت میں روزگار کے مواقع پیدا ہوئے بارڈرٹریڈ میں اضافہ بھی بی اے پی کی کاشوں کا نتیجہ ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کوکارکنوں سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ سینیٹر کہدہ بابر نے ہدایت کی ہے کہ گوادراورگردونواح کو پارٹی پرچموں سے سجایا جائے سینیٹ میں گوادر کی بہتری کے لئے آواز اٹھاتا رہا ہوں کامیاب ہوکر قومی اسمبلی میں حلقے کی بہتری کیلئے کردار ادا کروں گا،یہاں وہ بھی مہم چلارہے ہیں جنہوں نے یہاں کی زندگی کبھی نہیں دیکھی۔ انہوں نے کہاکہ مکران میں جیت کا نشان صرف گائے کا نشان ہے بلوچستان میں بی اے پی حکومت میں روزگار کے مواقع پیدا ہوئے بارڈرٹریڈ میں اضافہ بھی بی اے پی کی کاشوں کا نتیجہ ہے۔سینیٹر کہدہ بابر نے کہا کہ بلوچستان میں بی اے پی کی حکومت میں بے شمار کام ہوئے بی اے پی رہنماؤں نے تقریریں نہیں بلکہ عوامی مفاد میں کام کرائے۔کہدہ بابر بلوچ نے کہا کہ کیامکرانی چاہتے ہیں کہ ایسا شخص منتخب ہو جوپانچ سال خاموش رہے؟ قومی اسمبلی نمائندگی کی جگہ ہے خاموش بیٹھنے کی نہیں، 8فروری کو کامیاب ہوکر مکران کی بہترین ترجمانی کروں گا۔
8فروری کو کامیاب ہوکر مکران کی بہترین ترجمانی کرؤں گا، سینیٹرکہدہ بابر

ٹیگز:
سینیٹرکہدہ بابر
