انتخابات کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،نگران وزیر اطلاعات

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ انتخابات کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد اور وزارت اطلاعات کے حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کا ضابطہ اخلاق جاری کر چکا ہے، انتخابات کی کوریج کے لیے غیرملکی میڈیا کے نمائندے پاکستان میں موجود ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ مبصرین، غیرملکی صحافیوں کو 49 ویزے جاری کیے گئے، نئی دہلی ہائی کمیشن کی 24 درخواستیں ویزے کے لیے زیر غور ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ برطانیہ سے 25 مبصرین کے ویزے پراسس میں ہیں، روس سے 8 جبکہ کینیڈا اور جاپان سے بھی درخواستیں زیرغور ہیں۔ 6 ہزار سے زائد مبصرین اور صحافیوں کو ایکریڈیشن کارڈ جاری کر چکے ہیں، مبصرین کو کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے لیے اجازت نامے جاری کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے