اقلتیوں کی حقوق اور انکی جان و مال کے تحفظ ضلعی انتظامیہ یقینی بنائیں، نواب محمد اسلم رئیسانی
مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے گزشتہ روزہندو محلہ مستونگ کے رہائشی مہاراج ستیش کمار کو اغواء کرنے کی کوشش کے دوران زدوکوب کرنے اور ان کی گاڑی کو چوری کرکے لے جانے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ قومی شاہراہ پر دن دہاڑے ایسے واقعات پرامن معاشرے کے لیئے ناسور ہیں انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام اور سدباب کے لیئے ٹھوس اقدامات اٹھائے انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات سے علاقے کی امن وامان کی صورتحال پیدا ہوگا اور یہ ایک نا قابل برداشت عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ اقلتیوں کی حقوق اور انکی جان و مال کے تحفظ ضلعی انتظامیہ ضرور یقینی بنائیں تاکہ آئندہ کوئی ایسا واقعہ رونما نہ ہوسکیں یہ ہم سب کی زمہ داری ہے کہ ہم اپنے علاقے کی امن وامان کو یقینی بنانے کے لیئے اقدمات اٹھائے۔انہوں نے کہاکہ اقلتی برادری کو تکلیف پہچانا بزدلانہ فعل ہے انہوں نے کہا کہ ہندو پنچائیت کے رہنماء مہاراج ستیش کمار کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقع کا سختی سے نوٹس لے کر ضلعی انتظامیہ ڈاکوں کا سراغ لگا کر انہیں کو گرفتار کر کے انکی مسروقہ گاڑی کو بر آمد کیا جائے۔