رجب المرجب کا چاند نظر آگیا

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)ملک میں ماہ رجب المرجب کا چاند نظر آ گیا ہے ۔چیئر مین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا ، ملک بھر میں یکم رجب المرجب 13 جنوری بروز ہفتہ کو ہو گی ۔چیئر مین رویت ہلال کمیٹی نے نیا چاند نظر آنے پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ساتھ ہی امت مسلمہ کیلئے سلامتی اور دنیا کے امن کیلئے دعا بھی کی ۔

دوسری جانب پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماہ رجب المرجب کے آغاز کے بعد رمضان المبارک کی آمد کا انتظار بھی بڑھ گیا ہے۔معروف غیر ملکی ماہر فلکیات نے رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ بھی بتا دی ہے۔

امارات فلکیاتی سوسائٹی کی ڈائریکٹر ابراہیم الجروان نے حال ہی میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا کہ فلکیاتی حساب سے ظاہر ہوتا ہے اس بار رمضان المبارک مارچ 2024ء کے دوسرے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

عیدالفطر 10 اپریل کو ہونے کی توقع ہے، تاہم سرکاری تاریخوں کا تعین ہونا ابھی باقی ہے اور یہ سرکاری اسلامی چاند دیکھنے والی کمیٹیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے