کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ء حلقہ پی بی 43 کوئٹہ سے امیدوار سید حسنین ہاشمی نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں پینے کے پانی، سڑکوں، صحت، تعلیم کی سہولیات کا فقدان ہے 8 فروری کو عوام نے منتخب کیا توکوئٹہ کے سلگتے ہوئے مسائل کو حل کریں گے۔ یہ بات انہوں نے وحدت کالونی، بروری روڈ سمیت ملحقہ علاقوں میں علاقہ عمائدین، عوام سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ سید حسنین ہاشمی نے کہا کہ کوئٹہ کے مسائل کو حل کرنے کے لئے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران کوئی توجہ نہیں دی گئی، عوام نے جنہیں ووٹ دیا انہوں نے عوام کے ووٹوں کا پاس نہ رکھا اور نہ ہی منتخب ہونے کے بعد عوام میں نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر کے عوام آج گیس پریشر، بجلی، پینے کے پانی سمیت دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں لیکن انکی آواز بننے والا کوئی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کے حقوق کی علمبردار جماعت ہے 8 فروری کو عوام تیر کے نشان پر ٹھپہ لگا کر ہمیں کامیاب بنائیں پیپلز پارٹی کوئٹہ کے عوام کے مسائل کو حل کریگی اور عوام کو کسی صورت مایوس نہیں کریں گے۔
8 فروری کو عوام نے منتخب کیا توکوئٹہ کے سلگتے ہوئے مسائل کو حل کریں گے،سید حسنین ہاشمی

ٹیگز:
سید حسنین ہاشمی
