کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگراں وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ اور نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی خصوصی ہدایات پر کوئٹہ کو آبی فراہمی کے عظیم منصوبے مانگی ڈیم پر کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے اس منصوبے پر رواں مالی سال جون 2024 تک کام مکمل کرلیا جائے جس کے بعد اس کا باقاعدہ افتتاح 14 اگست 2024 کو ہوگا اس منصوبے کی تکمیل کے بعد کوئٹہ کے شہریوں کو روزآنہ 1۔8 ملین گیلن پانی میسر آ سکے گا، حکومتی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں قلت آب کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت نے باہمی اشتراک سے مانگی کنکریٹ گریوٹی ڈیم کی تعمیر کا منصوبہ شروع کیا ہے جس پر ابتک 73 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے بلوچستان میں مانگی گاؤں کے قریب دریائے کھوس کے مقام پر زیر تعمیر اس منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کردیا گیا ہے یہ ڈیم کوئٹہ سے سڑک کے راستے بیانوے کلو میٹر کی دوری پر ضلع زیارت میں واقع ہے کوئٹہ اور مانگی ڈیم کے درمیان بچھائی جانے والی پائپ لائن کی لمبائی 68 کلو میٹر ہے اور اس کا کیچ منٹ ایریا ایک ہزار دو سو سترہ مربع کلومیٹر ہے ڈیم کی اونچائی دو سو فٹ ہے اس ڈیم میں 40۔36 ملین کیوبک میٹر پانی ذخیرہ کیا جاسکے گا جس میں ڈیڈ اسٹوریج 6۔4 ملین کیوبک میٹر ہے ڈیم سے پانی کی ترسیل کا نظام تین بوسٹر پمپ اسٹیشن اڑسٹھ کلو میٹر پائپ لائن اور پانی کو صاف کرنے والے ٹریٹمنٹ پلانٹ پر مشتمل ہوگا منصوبے کے تعمیراتی کام کو چار حصوں میں تقسیم کرکے مکمل کیا جاررہا ہے جس میں ڈیم کا مرکزی حصہ اور منسلک تعمیرات، ڈیم سے کوئٹہ تک پائپ لائن کی بچھائی پمپنگ مشینری، ٹریٹمنٹ پلانٹ کی فراہمی بمہ بجلی کا نظام اور پانی کو ذخیرہ کرنے کے لئے تالابوں کی تعمیر شامل ہے اس منصوبے کو سیاحتی مرکز بنانے کے لئے محکمہ جنگلات کے تعاون سے کثیر تعداد میں درخت بھی لگائے جاررہے ہیں، حکومت بلوچستان محکمہ پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ اس منصوبے کو جلد پایا تکمیل تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہے یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈیم بھر جانے کے بعد اس سے مسلسل دو سال نو ماہ تک کوئٹہ شہر کو 1۔8 گیلن ملین پانی یومیہ فراہم کیا جاسکے گا جس سے کوئٹہ کے شہریوں کو درپیش آبی مسائل کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔
انوار الحق کاکڑ اور نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایات پر کوئٹہ کو آبی فراہمی کے منصوبے مانگی ڈیم پر کام کی رفتار تیز

ٹیگز:
انوار الحق کاکڑ
