کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزارت توانائی(پاور ڈویژن) کی خصوصی ہدایات پر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)صوبہ بھرمیں تمام آپریشن سرکلز میں نادہندگان کیخلاف بلاامتیاز کاروائیاں کررہی ہے اور اس سلسلے میں بدھ کے روز بھی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کیسکوزرغون، سریاب اور سٹی ڈویژن کے تحت کارروائی کے دوران 67شنٹ اور ٹیمپرڈمیٹروں کو اُتارکر تبدیل کردئیے جن پر بعدازاں ڈٹیکشن کی مدمیں جرمانے عائد کئے گئے نیزکوئٹہ سمیت صوبہ کے تمام آپریشن سرکلز میں گزشتہ روز 329نادہندگان کے برقی کنکشنز بھی منقطع کرلئے گئے جن میں گھریلو،کمرشل اور دیگر نجی صارفین شامل ہیں۔ دریں اثناء اِس جاری مہم کے دوران اب تک کیسکوکوخاطرخواہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اور اس مہم کے مثبت اثرات باقاعدگی سے بل جمع کروانے والے صارفین کو براہ راست پہنچ رہے ہیں۔کیسکو ٹیموں کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبہ بھرمیں کیسکوکے تمام آپریشن سرکلز میں گزشتہ تین ماہ کے دوران بڑے پیمانے پرکارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔جس کے دوران مجموعی طورپرصوبہ بھرمیں اب تک تقریباًایک لاکھ29ہزار204 نادہندہ صارفین سے بجلی بلوں کے بقایاجات کی مدمیں 2 ارب23کروڑ49لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کرلئے ہیں جن میں مختلف نادہندہ گھریلو، کمرشل اور دیگر نجی صارفین شامل ہیں۔اسی طرح کیسکونے صوبہ بھر کے تمام آپریشن سرکلز میں اب تک493 بجلی چوروں کے خلاف مختلف پولیس تھانوں میں ایف آئی آرز رجسٹرڈکرادئیے ہیں جن کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جاچکی ہیں۔علاوہ ازیں کیسکوٹیموں کی جانب سے غیر قانونی بجلی استعمال کرنے والوں خلاف کارروائی کی گئی ہیں جس میں بجلی چوروں کو ڈٹیکشن کی مدمیں 73 لاکھ5ہزار591بجلی یونٹس جرمانہ کی مدمیں چارج کئے گئے ہیں جن میں سے کیسکونے اب تک تقریباً32کروڑ95 لاکھ90ہزارروپے بھی وصول کرلئے ہیں۔واضح رہے کہ وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کے احکامات پر کیسکو ٹیمیں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہے۔ لہٰذاکیسکونے اپنے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بقایاجات بھی اداکریں نیز تمام صارفین بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجنتاب کریں اوربجلی چوروں کے خلاف قومی مہم میں کیسکوکا ساتھ دیں۔
کیسکو کی نادہندگان کے خلاف خصوصی مہم میں بقایاجات کے 2 ارب 23کروڑ49 لاکھ روپے سے زائد رقم وصول

ٹیگز:
کیسکو
