ڈویژنل پبلک اسکول خضدارکی شاندار کارکردگی کو دیکھ کر خوشی کی انتہا باقی نہیں رہی، ایڈیشنل کمشنر قلات
خضدار(ڈیلی گرین گوادر)ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن نثار احمد مستوئی نے کہا ہے کہ ڈویژنل پبلک اسکول خضدارکی شاندار کارکردگی کو دیکھ کر خوشی کی انتہا باقی نہیں رہی اساتذہ اور اسکول انتظامیہ نے جس محنت اور لگن سے بچوں کی تیاری کروائی ہے اللہ پر پختہ یقین ہے کہ ہمارا مستقبل ان بچوں کے ہاتھوں میں محفوظ اورسلامت رہے گا ہمارے یہ بچے ہیرے ہیں انہیں محض معمولی تر ا شنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن نے ڈویژنل پبلک اسکول خضدار کی سالانہ نتائج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے وائس چیئرمین ڈی پی سی سلطان احمد شاہوانی ڈپٹی چیئرمین میونسپل کارپوریشن خضدار جمیل قادر زہری پرنسپل ڈویژنل پبلک اسکول خضدار میڈم راحیلہ رند و دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سابق رجسٹرار بلوچستان یونیورسٹی آف انجنئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار حاجی محمد عالم جتک ممبر گورننگ باڈی ڈی پی سی حاجی غلام مصطفیٰ نوتانی ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز پروفیسر محمد اسحاق باجوئی ماہر تعلیم شیر احمد قمبرانی جھالاوان میڈیکل کالج خضدار کے پروفیسر محمد انور بنگلزئی سینیٹر صحافی محمد ایوب بلوچ ایڈمن آفیسر ڈی پی سی خضدار جاوید احمد زہری نیاساتزہ اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں شیلڈ تقسیم کئیمقررین نے کہاکہ ڈویژنل پبلک اسکول خضدار کی طلبا اور طالبات نے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا مجھے ایسا لگا کہ ہمارے یہ ننھے منھے طلبا اور طالبات کسی بہت بڑے شہر اور علاقے کے ہیں مجھے خوشی محسوس ہورہا ہے میں ڈی پی سی انتظامیہ کو بھی داد دیتا ہوں کہ انکی سرپرستی میں یہ ادارہ اس کے منتظمین اور اساتذہ حقیقتا ایک شاندار تعلیمی ادارہ بنانے میں بڑی محنت کی ہے میں یقین دلاتاہوں کہ اس تعلیمی ادارے کو ہم مزید ایک مثالی ادارہ بنائیں گے تقریب کی ابتدا تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تقریب میں طلبا اور طالبات نے رنگا رنگ پروگرام ملی نغمے ٹیبلو اور تقاریرکیں مہمان خصوصی اور دیگر مہمانان نے طلبا اور طالبات میں شیلڈ اور نقدانعامات تقسیم کیئے۔
ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (NIM) کراچی اور فیکلٹی ممبران کابلوچستان سول سروسز اکیڈمی کا دورہ
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (NIM) کراچی اور فیکلٹی ممبران نے پیر 18 دسمبر 2023 کو بلوچستان سول سروسز اکیڈمی کا دورہ کیا۔ ڈی جی این آئی ایم NIM کراچی ڈاکٹر لبنیٰ ایوب کے ہمراہ چیف انسٹرکٹر مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس (ایم سی ایم سی) ڈاکٹر ثمینہ امتیاز اور فوز خالد ڈائریکٹنگ اسٹاف اور فوکل پرسن بھی تھیں۔ بلوچستان سول سروسز اکیڈمی نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (NIM) کراچی ٹیم کی میزبانی کی۔ ڈی جی این آئی ایم کراچی نے افسران کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور پیشہ ورانہ امور پر نم کی تربیتی کاوششوں کے لیے BCSA کی کوششوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر BCSA کے پروگرام برائے نصاب کو مزید مضبوط بنانے اور BCSA فیکلٹی کی استعداد کار بڑھانے اور باہمی تعاون کے پروگرام کو ترتیب دینے کے سلسلے میں دونوں اداروں کے درمیان تجربات کے تبادلے پر اظہار خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی این آئی ایم اور ان کی ٹیم نے ڈی جی بی سی ایس اے اور ان کی ٹیم کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی اور انہیں ڈی جی بی سی ایس اے کی طرف سے تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی۔ انہوں نے ایک کلاس روم لیکچر میں بھی شرکت کی اور BCSA لائبریری، IT لیب، کیفے ٹیریا، کنٹرول روم اور دیگر سہولیات اور BCSA کی نئی عمارت کی تعمیر کا دورہ کیا۔ انہوں نے BCSA کے قیام میں DG BCSA کے موثر کردار کی بہت تعریف کی۔ ڈی جی این آئی ایم کراچی نے صوبائی سرکاری ملازمین کی استعداد کار میں اضافے کے لیے حکومت بلوچستان اور بی سی ایس اے کی کوششوں کو سراہا۔ بی سی ایس اے کے بنیادی ڈھانچے کے معیار کی تعریف کی اور بی سی ایس اے کو مضبوط بنانے میں این آئی ایم کراچی کے تعاون کا یقین دلایا۔