نوشہرہ، بارات کی گاڑی پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ایک کی حالت تشویشناک

نوشہرہ (ڈیلی گرین گوادر) خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں بارات کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق نوشہرہ میں جی ٹی روڈ پر واقع علاقے بپی میں اسٹیشن کے قریب نامعلوم افراد نے بارات کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو باراتی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ پانچ زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ زخمی اور ہلاک شدگان کو ریسکیو کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے