نواب اسلم رئیسانی کی قیادت میں سردار الیار بدوزئی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جمعیت میں شمولیت کریں گے، نوابزادہ رئیس رئیسانی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیف آف سراوان وسابق وزیراعلی بلوچستان وجمعیت علماء اسلام کے رہنماء نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی قیادت میں سردار الیار بدوزئی اپنے سینکڑوں ساتھیوں، رفقاء و عمائدین کے ہمراہ آج سراوان ہاؤس میں جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنماء نوابزادہ میر رئیس رئیسانی نے بتایا ہے کہ بدوزئی قبیلہ کے سربراہ سردار الیار بدوزئی اپنے سینکڑوں ساتھیوں، رفقاء و عمائدین کے ہمراہ آج بروز ہفتہ سراوان ہاؤس میں اپنے سینکڑوں ساتھیوں، رفقاء و عمائدین کے ہمراہ چیف آف سراوان وسابق وزیراعلی بلوچستان وجمعیت علماء اسلام کے رہنماء نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی قیادت میں شمولیت کا اعلان کریں گے جس کیلئے سراوان ہاؤس میں اجتماع منعقد کیا گیا ہے جس سے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر و سابق وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع، صوبائی جنرل سیکرٹری آغا محمود شاہ، سابق صوبائی وزیر حاجی عین اللہ شمس سمیت جمعیت کے مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے۔