کوئٹہ :بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے طور غر میں میتھین گیس کے دھماکے کے بعد کوئلہ کان بیٹھ گئی چھ مزدور کان میں پھنس گئے کان کنوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیامائنزریسکیوحکام کے مطابق ہرنائی کے علاقے طور غر کی کوئلہ کان میں مزدور کان کنی کررہے تھے کہ میتھین گیس گھرنے کے باعث دھماکہ ہوا جس سے کان کا بڑا احصہ بیٹھ گیاکان بیٹھ جانے سے چھ کان کن پھنس گئے حادثے کی اطلاع ملنے پر مائنز ریسکیو کی ٹیمیں اور قریبی کانون سے مزدوروں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی تاہم کوئلہ کان کے اندر آگ لگی ہونے کے باعث ریسکیو اپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے بلوچستان میں ایک ہفتے کے دوران میتھین گیس بھرجانے کیباعث کان بیٹھنے کایہ دوسرا واقعہ ہے چار روز قبل مار واڑ کے علاقے میں کوئلہ کان بیٹھ جانے سے چھ کان کن جاں بحق ہوگئے تھے۔
ضلع ہرنائی کوئلہ کان بیٹھ جانے سے مزدور کان میں پھنس گئے

ٹیگز:
ضلع ہرنائی
