حب میں ٹریفک حادثہ ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق تین زخمی

حب(ڈیلی گرین گوادر) حب کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق تین زخمی ہو گئے۔ ایدھی زرائع کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب حب کے قریب قومی شاہراہ بھوانی کے مقام پر تیز رفتار ویگو گاڑی اور جیپ میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں جیپ میں سوار ایک ہی خاندان کے تین افراد جن محمد حسین انکی اہلیہ اور 2سالہ بھتیجی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے جن میں محمدحسین کے دو بیٹے رحیم بخش اور سلمان سمیت ایک بیٹی شامل ہیں جاں بحق افراد کی نعشیں جب گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا دوسری جانب عینی شائدین کے مطابق حادثہ مبینہ طور پر محکمہ پبلک ہیلتھ نے ٹوٹے ہوئے پائپ لائن سے نکل کر جمع ہونے والے پانی کی وجہ سے پیش آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے