مستقبل کے تعلیمی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانا ناگزیر ہے،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جامعہ بلوچستان کے بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈیزاینڈ ریسرچ کا 175واں اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان منعقد ہوا۔ جس میں جامعہ کے پرووائس چانسلر ڈاکٹر سید عین الدین، ڈین فیکلٹیز سمیت بورڈ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں تعلیمی، تحقیقی اجھنڈا زیر غور لایا گیا۔ جس میں اعلیٰ تعلیم، تحقیق کے حصول، ایم فل، پی ایچ ڈی ڈگری کے حصول، جدید تحقیق کے فروغ، امتحانات اور داخلوں کے طریقہ کار، کارکردگی رپورٹ سمیت مختلف شعبہ جات میں دو پی ایچ ڈی اورتینتیس ایم فل اسکالرز کو ڈگری ایوارڈکے لئے منتخب کیاگیا اور مختلف فیصلے کئے گئے۔جامعہ کے وائس چانسلر نے بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کے تعلیمی مواقعوں سے استفادہ کرتے ہوئے علمی و تحقیقی صلاحیتوں کوبروئے کار لاتے ہوئے مستقبل کے تعلیمی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانا ناگزیر ہے۔ اور جامعہ اپنی محدود وسائل میں رہتے ہوئے معاشرہ اور شعبہ جات کی ترقی کے لئے اہم اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکیڈمک سرگرمیوں کے فروغ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ اور کامیاب کانووکیشن کا انعقاد، طلبہ کو بہتر سمت کی جانب راغب کرنے سمیت ادارے کو ترقی سے ہمکنار کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ اور ضرورت اس امر کی ہے کہ اعلیٰ تعلیمی ادارے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں ترتیب دیں تاکہ آنے والے چیلنجز کا مقابلہ اور جدید دور کے تقاضوں کو علم و تحقیق سے حل کرسکیں۔ اجلاس میں مختلف تعلیمی، تحقیقی معاملات زیر بحث لائے گئے اور اراکین نیمختلف معاملات پر اپنے رائے کا اظہار کیا۔ وائس چانسلر نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے