میر جان محمد جمالی اورسینیٹر ثناء جمالی کا سابق ناظم چلتن ٹاؤن میراسماعیل لہڑی کی وفات پر اظہار تعزیت

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)اسپیکر بلو چستان اسمبلی میر جان محمد جمالی اورسینیٹر ثناء جمالی نے سابق ناظم چلتن ٹاؤن میراسماعیل لہڑی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں اسپیکر بلو چستان اسمبلی میر جان محمد جمالی نے سابق ناظم چلتن ٹاؤن میراسماعیل لہڑی کی وفات پر افسو س کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ سیاسی رہنما ء وسابق ناظم چلتن ٹاؤن میر اسماعیل لہڑی کی وفات کر سن کردلی صدمہ پہنچاہے مرحوم کی وفات سے ایک خوددار اور ایماندار سیاسی رہنما سے محروم ہوگئے ہیں مرحوم ایک خوددار اور ایماندار شخصیت کے مالک تھے انہوں نے بطور ناظم چلتن ٹاؤن کوئٹہ شہر کے عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کی مرحوم کے صوبے اور خاص کر کوئٹہ کے عوام کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انہوں نے کہا کہ میراسماعیل لہڑی کی سیاسی و عوامی خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا،انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم مرحوم کے اہلخانہ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے