پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) سی ایم آئی ٹی کی ٹیم نے ٹیچنگ ہسپتال پنجگور کا دورہ کیا۔ جس میں چیئرمین سی ایم آئی ٹی دوستین جمالدینی، ممبر سی ایم آئی ٹی عبدالرؤف بلوچ اور ممبر سی ایم آئی ٹی قاسم مینگل شامل تھے۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر پنجگور ممتاز علی کھیتران اور پنجگور کے دیگر ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان بھی ان کے ہمراہ تھے ڈی ایچ او پنجگور ڈاکٹر یاسر طاہر، چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر ایوب، اور کارڈیولوجسٹ ڈاکٹر چاکر اسلم نے ان کو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا، ٹیم نے سرجری ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر ساحرہ بتول اور گائنی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر ہما اکبر سے ملاقات کی اور ان کی کاوشوں کو سراہا دورے کے دوران سی ایم آئی ٹی کی ٹیم کو پنجگور میں محکمہ صحت کے درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا گیا۔
سی ایم آئی ٹی کی ٹیم کاٹیچنگ ہسپتال پنجگور کا دورہ

ٹیگز:
سی ایم آئی ٹی
