ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی کاپشین ڈگری کالج میں قائم افغان مہاجرین کیمپ کا دورہ، کیمپ میں موجود مہاجرین سے تفصیلی بات چیت کی

کوئٹہ(اڈیلی گرین گوادر)نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی نے گزشتہ روز پشین ڈگری کالج میں قائم افغان مہاجرین کیمپ کا دورہ کیا انہوں نے محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے لگائے گئے میڈیکل کیمپ کے انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا جبکہ نادرہ کی جانب سے قائم ڈیٹا رجسٹریشن سینٹر کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی نے کیمپ میں موجود مہاجرین سے تفصیلی بات چیت کی انہوں نے کہا کہ 40 سالہ مہمان نوازی سے مہاجرین بہت خوش تھے حکومت پاکستان کا انہوں نے خصوصی شکریہ ادا کیا بات چیت کے دوران کیمپ میں موجود مہاجرین نے حکومت بلوچستان کی جانب اور محکمہ صحت کی طرف سے بہترین اقدامات اور سہولیات پر حکومت بلوچستان کا شکریہ ادا کیا کیمپ میں موجود مہاجرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ یہاں سے اپنے ملک جاتے ہوئے ایک مثبت اور پیارا پیغام لے کر اپنے ساتھ جائیں گے آخر میں انہوں نے حکومت پاکستان اور خصوصاً بلوچستان حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے