ایمرجنگ لیڈرز اکیڈمی نوجوانوں کی بہتر رہنمائی کے لئے ایک مثبت عمل ہے، مقررین

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے سیاسی و سماجی رہنماؤں، ماہرین تعلیم اور دانشوروں نے نوجوانوں کی بہتر سمت میں رہنمائی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی سفارش کرتے ہوئے مستقبل کی بہتر لیڈر شپ میں سماجی ہم آہنگی، صنفی مساوات اور فیصلہ سازی کی بہتر صفات کے فروغ پر زور دیا۔غیر سرکاری تنظیم برگد اور یوتھ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام کوئٹہ میں بلوچستان کے ایمرجنگ لیڈرز کی تین روزہ تربیتی پروگرام اور ورکشاپ کے دوران لیکچر دیتے ہوئے ایف ڈی آئی پاکستان کی سربراہ عظمیٰ یعقوب سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی فیکلٹی آف سوشل سائنسز بیوٹمز کے سینئر ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالودود، و دیگر مقررین جہانگیر خان بازئی مناہل اسلم برگد کی ڈائریکٹر پروگرام صائقہ درانی نے کہا کہ مستقبل کی قیادت کو آسان مہارتوں، موضوعاتی قابلیت، جمہوریت اور گورننس سمیت اہم تحقیقی مواد پر آگاہی دی گئی ہے تاکہ نوجوان نسل نے اپنے مستقبل کے لئے جس راہ کا انتخاب کیا ہے ان کی درست سمت میں مناسب رہنمائی کی جاسکے۔مقررین نے کہا کہ ایمرجنگ لیڈرز اکیڈمی نوجوانوں کی بہتر رہنمائی کے لئے ایک مثبت عمل ہے جس کا مقصد مثبت رویوں کے زریعے معاشرتی تبدیلی ہے،مقررین نے کہا کہ معاشرتی فرائض کی انجام دہی سے متعلق مثبت روئیے ہی مساوات پر مبنی اقدامات کا باعث بنتے ہیں جس کے لئے ہم سب کو مجموعی اور مثبت سوچ پروان چڑھانا ہوگی ورکشاپ کے اختتام پر سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی نے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے