سپریم کورٹ،پرویز مشرف کیخلاف قائم خصوصی عدالت ختم کرنے کی اپیلیں سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کیخلاف قائم کردہ خصوصی عدالت ختم کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی.چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں چار رکنی لارجربنچ 10 نومبر جمعہ کو سماعت کرے گا۔

مرحوم پرویز مشرف کو سزا موت دینے والی خصوصی عدالت کو غیر آئینی قرار دینے کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔ان اپیلوں پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں چار رکنی لارجر بینچ 10 نومبر کو سماعت کرے گا۔ بنچ میں جسٹس منصور علی شاہ ،جسٹس امین الدین خان اورجسٹس اطہر من اللہ بھی شامل ہیں۔خصوصی عدالت ختم کرنے کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست گزاران نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، پاکستان بار کونسل، حافظ عبدالرحمان انصاری اور توفیق آصف نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔غداری کیس میں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف مرحوم کو سزا موت دی تھی، خصوصی عدالت کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا، جس پر جنوری 2020میں لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے خصوصی عدالت غیر آئینی قرار دیدی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے