انجینئرشفقت علی چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکو تعینات

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)انجینئرشفقت علی کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسرتعینات ہوگئے ہیں۔ جنہوں نے باقاعدہ طورپرجمعرات کواپنے عہدہ کاچارج سنبھال لیا۔ 19اکتوبر2023 کو کیسکوکی سربراہی سنبھالنے سے قبل انجینئرشفقت علی کیسکومیں چیف انجینئر (آپریشن ڈائریکٹر) کے عہدے پر فائزتھے۔ انجینئرشفقت علی نے پشاور انجینئرنگ یونیورسٹی سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں ڈگری حاصل کی اور پاکستان واٹراینڈپاورڈیولپمنٹ اتھاٹی (واپڈا)میں 1991ء میں بطورجونیئر انجینئراپنے پروفیشنل کیرئیر کے سفر کا آغاز کیا۔ دوران سروس انجینئر شفقت علی واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا)،کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) اورحیدرآبادالیکٹرک سپلائی کمپنی(حیسکو) میں مختلف عہدوں پر بھی اپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل انجینئرعبدالکریم جمالی کیسکومیں چیف ایگزیکٹوآفیسرکے عہدے پرتعینات تھے جو اپنی مدمت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرہوگئے ہیں جس کے بعد انجینئرشفقت علی نے چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکو کاچارج سنبھال لیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے