جہلم،پسند کی شادی کرنے والا جوڑا مسجد کے احاطے میں قتل

جہلم (ڈیلی گرین گوادر)رحمان رسول نے صفیہ نامی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی، جنہیں موٹروے کے قریب قتل کردیا گیا ہے۔

جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے نواحی قصبہ للہ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، لاشوں کی شناخت رحمان رسول اور صفیہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ صفیہ نے چند روز قبل رحمان سے پسند کی شادی کی تھی، اور دونوں اپنے اپنے گھروں سے بھاگ گئے تھے، تاہم لڑکی کے گھر والوں نے دونوں کو صلح کا پیغام بھجوایا۔

حکام کے مطابق لڑکی کے گھر والوں نے جوڑے کو صلح کے بہانے گھر بلایا اور دونوں سے تلخ کلامی کی، جس پر نو بیاہتا جوڑا ڈر کر بھاگ گیا اور مسجد میں پناہ لینے کی کوشش کی، تو لڑکی کے اہل خانہ نے مسجد کے احاطے میں فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کردیا، اور موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ایک چرواہے نے دی، اور اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے پنڈدادنخان اسپتال منتقل کردیا۔ جب کہ واقعے کے حوالے سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، اور قتل میں ملوث لڑکی کے اہل خانہ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے