سعودی عرب نے سفارتی تعلقات کی بحالی کیلئے اسرائیل کے ساتھ جاری بات چیت معطل کردی

ریاض(ڈیلی گرین گوادر)سعودی عرب نے سفارتی تعلقات کی بحالی کیلئے اسرائیل کے ساتھ جاری بات چیت کو معطل کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے فلسطین پر پے درپے حملوں اور غزہ میں ہونے والی تباہی کے بعد سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے کی جانے والی بات چیت کو معطل کردیا ہے اور اس حوالے سے امریکا کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے ”روئٹرز“ نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب بات چیت کا خاتمہ نہیں کررہا، البتہ فلسطین میں جاری لڑائی کے رکنے تک بات چیت کو روکا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے