سنجاوی (ڈیلی گرین گوادر)نگران صوبائی وزیر زراعت انجینئر سردارزادہ آ صف الرحمان دمڑ نے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی جانب سے وحشیانہ بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل طاقت کے بل پوتے پر فلسطینی عوام پر بمباری کرکے بے گناہ فلسطینیوں پر ظلم ڈھا رہا ہے،غزہ پر پانی بجلی اشیاء خوردونوش اسرائیل نے بند کر دی ہے فلسطینی و غزہ کے مسلمانوں پر ظلم بربریت کی مثال قائم کرنے والے اسرائیل کے اس درندگی پر عالمی برادری کی خاموشی ان کے منہ پر طمانچہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو فوری طور پر اسرائیل کی غنڈہ گردی ظلم بربریت کو روکنے کیلئے ٹھوس عملی اقدامات اٹھانے چاہیے معصوم شہریوں آ بادی پر بمباری سے اسرائیل کی درندگی ظلم ساری دنیا پر عیاں ہوگیا کہ قابض اسرائیل طاقت کے بل پوتے پر فلسطینیوں غزہ کے شہریوں کو تباہ وبرباد کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عالمی برادری بالخصوص پاکستان کی عوام اسرائیل کے اس درندگی ظلم بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں اقوام متحدہ کو فوری طور پر اسرائیل سے بمباری بند کرسکے غزہ کے بے گناہ شہریوں کو بجلی پانی اشیاء خوردونوش کی سپلائی بحال اور زخمیوں کا علاج معالجہ کیا جائے انکو گھروں میں جانے دیا جائے پاکستانی عوام حکومت مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اور غاصب اسرائیل کے ظلم کی شدید مذمت کرتی ہے طاقت کے بل پوتے پر اسرائیل فلسطینیوں کو مزید دبا نہیں سکتے جس طرح فلسطینیوں نے اس بار اسرائیل جیسے سپر پاور ملک کا غرور خاک میں ملایا ہے اسرائیل کو اس سے سبق سیکھ کر بات چیت سے سارے مسلے حل کرنے چاہیے۔
نہتے فلسطینی عوام پر اسرائیل کی بمباری عالمی برادری کے منہ پر طمانچہ ظلم بربریت ہے، سرداراصف الرحمان دمڑ

ٹیگز:
سرداراصف الرحمان دمڑ
