کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں ملازمین اور مزدوروں و محکوم طبقات کیلئے آواز بلند کرنے والوں کیخلاف مقدمات کا اندراج اور انتقامی کارروائیاں آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔ محکمہ پاور ڈویژن کی ملک گیر تنظیم آل پاکستان واپڈا ہائیڈو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی جوائنٹ صدر حاجی رمضان اچکزئی اور دیگر عہدیداروں کو پاور ڈویڑن اور کیسکو بلوچستان میں غیر قانونی اقدامات کی روک تھام ملازمین و مزدوروں کے جائز مطالبات کی منظوری کیلئے لیبر قوانین اور آئین پاکستان کے تحت پاور ڈویژن کے ما تحت ادارے کیسکو میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کیخلاف پرامن احتجاج کرنے پر مزدوروں کی آواز دبانے کیلئے بلوچستان میں کیسکو اانتظامیہ کی جانب سے انتقامی کارروائیاں غیر قانونی ہیں۔ان خیالات کا اظہار بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان اور عابد بٹ نے خورشید لیبر ہال کوئٹہ میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مزدور رہنماؤں نے کہا کہ آل پاکستان واپڈا ہائیڈو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو مزدوروں محنت کش طبقہ و ملازمین شدید احتجاج کی صورت میں اپنا ردعمل دیں گے۔کیسکو انتظامیہ کی جانب سے مزدور رہنماؤں کیخلاف درج ایف آئی آر کا اندراج غیر قانونی عمل ہے اگر انتظامیہ کو یونین سے اختلاف ہے تو اسکے لئے فورم این آئی آر سی اسلام آباد ہے۔ حقوق نہ ملنے پر پر امن احتجاج کا حق اور اجازت قانون میں موجود ہے کیسکو انتظامیہ خود قانون و آئین کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی ہے۔ مزدور رہنماؤں نے کہا کہ پاور ڈویژن اور کیسکو کے ملازمین اور صوبے میں بجلی کی ترسیل برقرار رکھنے والے محنت کشوں کے حقوق کا ہر فورم پر دفاع کیا جائیگا۔ انہوں نے کیسکو انتظامیہ اور پاور ڈویژون کے حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر آل پاکستان واپڈا ہائیڈو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے جوائنٹ صدر حاجی رمضان اچکزئی اور دیگر رہماؤں کیخلاف درج کرائی گئی ایف آئی آر واپس لی جائے اور کیسکو ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں۔
مزدور رہنماؤں کیخلاف درج ایف آئی آر کا اندراج غیر قانونی عمل ہے،خان زمان

ٹیگز:
خان زمان
