درینگڑھ (ڈیلی گرین گوادر) درینگڑھ قبائیلی وسماجی رہنماں میرسمندرخان رئیسانی اپنے مذمتی بیان میں مستونگ میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوس میں ہونے والے بم دھماکے اورسینکڑوں قیمتی اورجانوں کی ضیاع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا تخریب کار عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے۔ صوبائی و وفاقی حکومت پر امن جلوس کو نشانہ بنانے والوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹے۔ انہوں نے کہا اسلام امن اور رواداری کا مذہب ہے۔ ایسی سفاک کاروائیاں کرنے والے کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہوسکتا۔انہوں نے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے کر لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرماکر زخمیوں کو شفائے کاملہ عطاء فرمائے۔ امین۔
صوبائی و وفاقی حکومت پر امن جلوس کو نشانہ بنانے والوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹے،میرسمندرخان رئیسانی

ٹیگز:
میرسمندرخان رئیسانی
