کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ ارباب غلام کاسی ایڈووکیٹ اس سرزمین کے فرزند تھے انہوں نے اپنی پوری زندگی سیاسی عمل میں رہ کر جدوجہد کرتے ہوئے گزاری ان کی شہادت سے گہرا دکھ اور صدمہ پہنچاہے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز کچلاک کلی کتیر میں ارباب غلام کاسی ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر شہید کی روح کے ایصال ثواب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ قبل ازیں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی قیادت میں وفد نے اے این پی کے مرکزی رہنماء رشید خان ناصر، ارباب غلام کاسی ایڈووکیٹ کے فرزندوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی علاوہ ازیں سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے اپنے متحرک سیاسی کارکن جہانزیب اعوان کی وفات پر ان کی رہائش گاہ جاکر پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر نوابزادہ میر عبداللہ رئیسانی، شعیب رئیسانی، قاری اختر شاہ کھرل، رحیم ترین، حاجی نصراللہ کاکڑ، ملک مصطفی کاکڑ، ظاہر رئیسانی، ملک رشید اعوان، چوہدری رفعت علی، عباس لہڑی، دین محمد رئیسانی، بشیر رئیسانی ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ارباب غلام کاسی ایڈووکیٹ کی شہادت سے گہرا دکھ اور صدمہ پہنچاہے، نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی

