کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنما و مرکزی انجمن تاجران بلوچستان(رجسٹرڈ)کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدعبدالخالق آغا نے گزشتہ دنوں غوث آباد کے سیاسی اور سماجی رہنما حاجی صدوخان کے اوپر واپڈا کے دہشت گرد اہلکاروں کے کہنے پر سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے کے غنڈہ گرد پولیس اہلکاروں کے بہیمانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذ مت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آئی جی بلوچستان سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس تھانے کے غنڈہ گرد اہلکاروں کو فورا معطل کیا جائے اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سیدعبدالخالق آغا کہا کہ بلوچستان ایک قبائلی معاشرہ ہے اور یہاں پر ہر ایک شخص چاہئے وہ کسی بھی قوم اور قبیلے سے تعلق رکھتا ہے اور ہر انسان کی اپنی ایک عزتِ نفس ہوتی ہے اگر ہمارے قبائلی معاشرے میں کوئی بھی شخص چاہے وہ سرکاری آفیسر ہو یا کوئی بھی ہو مجروح کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اپنے نفع ونقصان کا خود ذمہ دارہوتا ہے اور قبائلی رسم و رواج کے مطابق اکثر ایسے واقعات میں اگر کوئی خون بھی واقع ہوجاتا ہے تو اس خون کی کوئی بھی خون بہا نہیں ہوتی ہے اور غوث آباد کے سیاسی اور سماجی رہنما حاجی صدوخان کی عزت ونفس کو سٹیلائٹ ٹاؤن تھانے کے پولیس اہلکاروں نے جس طرح سے گھر کی خواتین اور بچوں کے سامنے مجروح کیا اس کی مثال نہیں ملتی ہے اگر آئی جی بلوچستان نے اپنے اہلکاروں کے اس سنگین جْرم کے اوپر فورا ایکشن نہ لیا تو ہم اہلیانِ علاقہ اور سیاسی پارٹیوں کیساتھ مل کر سخت ترین احتجاج کا راستہ اختیار کرینگے اور پولیس اہلکاروں کو علاقے کے کسی بھی معزز شخص اور کسی بھی فرد کے اوپر ایسا ظْلم وستم کا بازار گرم کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔
سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس تھانے کے غنڈہ گرد اہلکاروں کو فورا معطل کیا جائے، سیدعبدالخالق آغا

ٹیگز:
سیدعبدالخالق آغا
