چمن(ڈیلی گرین گوادر)پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع چمن کے جاری کردہ بیان میں پارٹی رہنماؤں عبدالعلیم پہلوان، شیر علی خان، کریم ناظم سمیت عام، بے گناہ، معصوم، نہتے اور لاتعلق شہریوں کے نام چمن دھرنا (پرلت) کی وجہ سے فورتھ شیڈول میں ڈالنے، ان پر دہشتگردی کی دفعات لگانے اور سیاسی کارکنوں کا تعلق کالعدم کالعدم تنظیموں سے جوڑنے کااقدام دراصل آمرانہ اقدامات کا تسلسل ہے۔پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع چمن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ”چمن پرلت (دھرنا) ایک پرامن، آئینی، قانونی اور جمہوری حقوق کے لیے 9مہینے تک جاری تھا۔ چمن کے تاجروں، مزدوروں اور عام شہریوں نے اپنے روزگار اور ڈیورنڈ پر آمدورفت کے لیے پرامن دھرنا دیا۔ لیکن حکومت نے مذاکرات کی آڑ میں عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکا اور اور اپنے کیئے گئے وعدوں کی پاسداری کی بجائے عوام کو دھوکہ دیا۔اور اس دھرنے میں شامل سیاسی جمہوری رہنماؤں وکارکنوں عبدالعلیم پہلوان، شیر علی خان، کریم ناظم اور دیگر عام بے گناہ شہریوں کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنا، ان پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات بنانا اور ان کا تعلق کالعدم تنظیموں سے جوڑنا نہ صرف جھوٹا اور بے بنیاد الزام ہے بلکہ بدترین سیاسی انتقام ہے اور ان اوچے ہتکھنڈوں کے ذریعے انہیں خوف وہراس کا شکار بنانا اور اپنے سیاسی جمہوری جدوجہد سے دستبردار کرانا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات جنرل ضیاء الحق، جنرل یحییٰ خان، جنرل ایوب خان اور جنرل مشرف کے جابرانہ، ظالمانہ اور آمرانہ ادوار کی یاد تازہ کر رہے ہیں۔ اس وقت بھی پشتون سیاسی کارکنوں کو دیوار سے لگایا گیا تھا اور آج بھی وہی تاریخ دہرائی جا رہی ہے۔ پشتونوں کی پرامن سیاسی جدوجہد کو دہشتگردی سے جوڑ کر دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع چمن نے مطالبہ کیا ہے کہ فورتھ شیڈول میں ڈالے گئے تمام سیاسی کارکنوں اور عام شہریوں کے نام فوری طور پر نکالے جائیں۔سیاسی کارکنوں پر بنائے گئے جھوٹے دہشتگردی کے مقدمات فوری ختم کیے جائیں۔سیاسی کارکنوں کوکالعدم تنظیموں سے جوڑنے کا پروپیگنڈا بند کیا جائے۔چمن پرلت کے مطالبات کو سنجیدگی سے لے کر تجارتی راستوں کی بندش دو طرفہ تجارت پیدل آمدورفت کے مسائل حل کیے جائیں۔بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر سیاسی انتقامی کارروائیاں بند نہ ہوئیں تو پشتونخواملی عوامی پارٹی اپنے اتحادیوں کے ساتھ سخت احتجاجی لائحہ عمل اختیار کرے گی۔
چمن پرلت(دھرنا) کے شرکاء کو فورتھ شیڈول میں ڈالناآمرانہ اقدام ہے، پشتونخوامیپ

ٹیگز:
پشتونخوامیپ
