کابل (ڈیلی گرین گوادر) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں معروف خاتون یوٹیوبر حورا سادات کو قتل کر دیا گیا ہے۔ طالبان پولیس نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
کابل میں طالبان پولیس کے ترجمان خالد زدران نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی فورسز نے یوٹیوبرحورا سادات کے قتل کے شبے میں ایک خاتون سمیت دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔حورا سادات کو تین دن پہلے کابل کے ضلع 18 میں “نامعلوم افراد” نے قتل کر دیا تھا۔
حورا سادات کے اہل خانہ کی جانب سے ان کے قتل سے متعلق بیانات تاحال جاری نہیں ہوئے ہیں۔ طالبان پولیس کے ترجمان نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں تاہم مزید کہا کہ ان کے قتل کے طریقے اور مرتکب افراد کی تحقیقات جاری ہیں۔

