اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے خستہ حال اور حفاظتی معیار پر پورا نہ اترنے والی چیئر لفٹس کو فوری بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔۔ نگران وزیرِاعظم نے بٹگرام میں پاشتو کے مقام پر چیئر لفٹ میں پھنسے 8 افراد کو فوری ریسکیو کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ بٹگرام کی تحصیل الائی میں پہاڑوں کے درمیان چیئر لفٹ میں پھنسے بچوں کو ریسکیو کرنے کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ گہری کھائی پار کرنے والی چیئر لفٹ رسی ٹوٹنے سے صبح 7 بجے سے پھنسی ہوئی ہے۔
خستہ حال چیئر لفٹس کو فوری بند کی جائے ٗ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ

ٹیگز:
انوارالحق
