کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی سے جے یو آئی کے صوبائی امیر سابق وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع کی قیادت میں پارٹی وفد نے ملاقات کی سابق اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ سابق اراکین اسمبلی اور پارٹی کے دیگر عہدیدار بھی وفد میں شامل تھے جمعیت علماء اسلام کے وفد نے میر علی مردان خان ڈومکی کو نگران وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور انکی کامبیابی کے لئے نیک خواہشات کا ااظہار کیا نگران وزیراعلیٰ نے نیک خواہشات کے اظہار پر مولانا عبدالواسع کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ اللہ تعالء نے ایک بڑی زمہ داری سونپی ہے خلوص نیت سے صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کی زمہ داری سے عہدہ برآ ہونا چاہتا ہوں نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام اور ساتھیوں سے تعاون اور دعاؤں کی درخواست ہے۔
نگران وزیراعلیٰ بلوچستان سے سابق وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع کی قیادت میں پارٹی وفد کی ملاقات

ٹیگز:
نگران وزیراعلیٰ
