مستونگ( ڈیلی گرین گوادر)مستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے اے ٹی ایف اہلکار جاں بحق جبکہ اسکا بھا ئی زخمی ہو گیا۔ جمعہ کو مستونگ کے علاقے کلی باقی کانک کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے خضدار میں تعینات اے ٹی ایف کانسٹیبل محمد ابراھیم جاں بحق جبکہ اسکا بھائی محمد ثاقب زخمی ہو گیاجنہیں فور ی طورپر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی بھار ی نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لیکر شواہدا کھٹے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
مستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے اے ٹی ایف اہلکار جاں بحق جبکہ اسکا بھا ئی زخمی

ٹیگز:
مستونگ
