کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت کا یہ اعزاز رہا ہے کہ بلوچستان کی تاریخ کے 209 سالہ قوانین کو یکجا کرکے انہیں تحریری شکل دی گئی اس تاریخی کام پر دن رات کام کرنے والے محکمہ قانون کے تمام افسران داد کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو محمکہ قانون و پارلیمانی امور کے افسران کو حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ دینے کی ایک سادہ مگر پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور عبدالصبور کاکڑ اور محکمہ کے سینئر افسران بھی موجود تھے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں محکمہ قانون و پارلیمانی امور کو ایک مکمل فعال اور متحرک ڈیپارٹمنٹ کے طور پر روشناس کرایا گیا ہے اور الحمدللہ اس محکمے میں کوئی بھی امور زیر التواء نہیں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ قیام پاکستان سے قبل اور بعد کے جملہ قوانین کو تحریری شکل میں یکجا کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں تھا لیکن کوڈیفیکشن برانچ کے تمام افسران اور اہلکاروں کی محنت سے یہ مشکل کام مختصر مدت میں پایا تکمیل تک پہنچا جس کے لئے سیکرٹری قانون عبدالصبور کاکڑ سمیت تمام افسران مبارکباد کے مستحق ہیں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے تمام افسران اور اہلکاروں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کامیابی کے لئے دعا کی۔
صوبائی حکومت کا یہ اعزاز رہا ہے کہ بلوچستان کی تاریخ کے 209 سالہ قوانین کو یکجا کرکے انہیں تحریری شکل دی گئی، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی

ٹیگز:
ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی
