کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) تنظیم ہدایت نورلیگ کے امیر پیر محمد شریف کی قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کے باہر ڈنمارک اورسویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اتوار کو احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے پیر محمد شریف نے کہا کہ ڈنمارک اورسویڈن کی غلیظ حرکتوں کا حل صرف جہاد ہے،یورپ اور سویڈن کا آزادی اظہار کے بہانے مذہبی منافرت اور تشدد پر اکسانے کا عمل دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔انہوں نے کہاکہ سویڈن حکومت نے فریڈم آف ایکسپریشن کے کالے قانون کو لاگو کیا، عالمی استعمار امریکا و اسرائیل ایسے تمام کالے قوانین اور بے حرمتیوں کے پیچھے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نفرت و تعصب پر مبنی حرکتوں نے مسلمانوں کے دلوں کو گہری چوٹ پہنچائی، ڈنمارک اورسویڈن میں نفرت انگیز اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اس سے تمام عالم السلام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ امیر پیر محمد شریف نے کہاہے کہ ڈنمارک میں قرآن الکریم کوجلانے والے ملعون واجب القتل ہیں۔عالمی برادری سے واقعے سے متعلق نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں،احتجاجی مظاہرے کے اختتام پر سویڈن اورڈنمارک مردہ باد کے نعرے لگائے گئے، اس موقع پر حاجی لطیف،محمد عمر گجرمحمد مصعب گجر،محمد ریاض خان،محمد عثمان رضوی بھی موجود تھے۔
ڈنمارک اورسویڈن میں قرآن پاک کوجلانے والے ملعون واجب القتل ہیں، پیر محمد شریف

ٹیگز:
پیر محمد شریف
