کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں مون سون بارشوں سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور صوبے میں بارشوں کے باعث ہونے والے حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 16ہوگئی ہے بلوچستان میں پچھلے ایک ماہ کے دوران مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے محکمہ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں مون سون بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد16ہوگئی ہے رپورٹ کے مطابق لورالائی میں 3،پنجگور، ژوب اور نصیر آباد میں 2،2 افراد ہلاک ہوئے جب کہ آواران، قلعہ سیف اللہ، خضدار، ڈیرہ بگٹی، پشین،کیچ اور جھل مگسی میں بارشوں کے باعث ایک ایک ہلاکت ہوئی پورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 8 مرد، 2 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں جب کہ بارشوں سے صوبے میں 24افراد زخمی بھی ہوئے رپورٹ کے مطابق بارشوں سے صوبے میں 1330مکانات مکمل اور579جزوی طور پر تباہ ہوئے، 628 مویشی ہلاک ہوئے اور 486ایکٹر فصلیں متاثر ہوئیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں 24 کلو میٹر روڈ بہہ گئے جب کہ 320سولر پلیٹس کو نقصان پہنچا اور سب سے زیادہ 1007مکانات خاران میں سیلابی ریلے کی نذر ہوئے۔
بلوچستان میں بارشیں، ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی، 1300 سے زائد مکانات تباہ محکمہ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ

ٹیگز:
پی ڈی ایم اے
