کوئٹہ :پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے تھر کی عوام نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوامی پارٹی ہے، حکومت ضمنی انتخابات کے نتائج دیکھ کر خود ہی فیصلہ کر لے کہ اسے عوامی اعتماد حاصل ہے یا نہیں،موجودہ حکومت کو ہرمحاذ پر عوام کی طاقت سے شکست دیں گے،
یہ بات پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک، جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی ودیگر کابینہ نے حلقہ این اے 221کے ضمنی الیکشن میں پی پی پی امیدوار پیر امیر علی شاہ کی کامیابی پر اپنے بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ساتھ ساتھ عوام بھی مبارکباد کی مستحق ہے پاکستان پیپلزپارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے، ضمنی انتخابات میں سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبر

