کوہلو (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان میر نصیب اللہ مری نے اپنی جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز باجوڑ میں جمعیت علماء اسلام ف کے کنونشن پر ہونے والے بزدلانہ حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے کسی انسان کے ناجائز خون بہانے کا کوئی مذہب اجازت نہیں دیتا ہے دہشتگردی دنیا میں جہاں جس شکل میں ہورہا ہے قابل مذمت ہے پاکستان میں اسطرح کے بزدلانہ حملے عوام کے عزم اور حوصلوں کو کمزور نہیں کرسکتے ہیں صوبائی وزیر نے مزید کہا ہے کہ دہشتگردوں نے ہمیشہ مادر وطن کو نقصان پہنچائے کی کوشش کی ہے مگر ملک کے رہنے والوں کے دلوں اسلام ابھی زندہ ہے ہم نے پہلے بھی دہشتگردی کا کھل کرمقابلہ کیا اور آئندہ بھی ہر محاز پر مخالفت کرتے رہیں گے وقت آگیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرکے نہ صرف دہشتگردوں کو نشان عبرت بنایا جائے بلکہ انکے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائیاں تیز کی جائیں ہم سب ایک بار پھر مل کر دہشتگردی کے خاتمے کو یقینی بنائیں گے دہشتگرد تنظمیں کسی قسم کے رعایت کے مستحق نہیں ہیں آخر میں صوبائی وزیر نے باجوڑ واقعہ میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں اور جمعیت علماء اسلام ف کی قیادت سے دلی تعزیت کرتے ہوئے دعاکی کہ پروردگار شہدا کی درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد شفا کاملہ عطا فرمائے۔
کسی انسان کے ناجائز خون بہانے کا کوئی مذہب اجازت نہیں دیتا ہے، میر نصیب اللہ مری

ٹیگز:
میر نصیب اللہ مری
