کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) محکمہ ریلوے نے کوئٹہ سے سبی شٹل ٹرین سروس شروع کر نے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے نے پنجرہ پل ٹوٹنے کی وجہ سے مسافروں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے کوئٹہ سے سبی کے درمیان روزانہ کی بنیاد پر شٹل ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے جو کوئٹہ سے صبح 9:30نکلے گی اوردوپہر 2:30 سبی سے کوئٹہ کے لئے روانہ ہو گی۔
محکمہ ریلوے نے کوئٹہ سے سبی شٹل ٹرین سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا

ٹیگز:
محکمہ ریلوے
