کراچی(ڈیلی گرین گوادر) عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس مقامی سطح پراضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہونے کے باوجود مقامی سطح پرقیمتیں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر گھٹ کر 1966 ڈالرکی سطح پرآگئی۔تاہم عالمی منڈی میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمتوں میں میں اضافہ ہوا اور فی تولہ سونے کی قیمت 1800روپے بڑھ کر 222900 روپے ہوگئی۔اسی طرح فی 10گرام سونے کی قیمت 1542روپے بڑھ کر 191100روپے کی سطح پر آگئی۔
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے بڑھ گئی

ٹیگز:
سونے
