مستونگ (ڈیلی گرین گوادر)مستونگ میں راہزنی ڈکیتی و فائرنگ کے واقعے کا ڈراپ سین،زخمی ہونے والا شخص اپنے ہی ساتھی کے پستول کے فائر سے زخمی ہوا، واقعے کو چوری کا غلط رنگ دیاگیا،ایک ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق مستونگ کے نواحی علاقے کلی غزگی میں سموار کے روز عصر کے وقت فائرنگ کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا تھا جس میں محمد خان نامی ایک شخص زخمی ہوا تھا جس کا فوری ایف آئی آر 55/33 درج ہونے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راشد الرحمن زہری نے واقعے کی فوری تحقیقات کیلئے ایس ایچ او سٹی پولیس تھانہ زبیر احمد علیزئی کو ہدایت کردی جس پر SHOسٹی پولیس نے سی آئی اے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرلیا ملزم سے تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ واقعہ چوری کا نہ نہیں بلکہ محمد خان اور اس کے دیگر چند ساتھی ایک گھر میں پستول چیک کررہے تھے کہ پستو ل سے حادثاتی طور پر فائر ہوا جس سے محمد خان نامی شخص زخمی ہوگیا، اور واقعے کے اصل حقائق کو چھپانے کیلئے راہزنی و چوری کا غلط رنگ دے کر پولیس اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی، گرفتار ملزم کے نشادہی پر پستول اور موٹرسائیکل بھی برآمد کرلیا، سٹی پولیس ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کوشاں ہے اور مزید تحقیقات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
مستونگ، راہزنی وڈکیتی کے واقعے کا ڈراپ سین،زخمی ہونے والا شخص اپنے ہی ساتھی کے پستول کے فائر سے زخمی، واقعے کو چوری کا غلط رنگ دیاگیا، ملزم گرفتار

ٹیگز:
مستونگ
