اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) اوتھل پولیس کی کامیاب کارروائی تین منشیات فروش گرفتار،لسبیلہ پولیس کے ترجمان کے پریس ریلیز کے مطابق SHO اوتھل جان محمد جاموٹ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران مہم برخلاف منشیات فروشان مخبر خاص کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لاکھڑا لنک روڈ نزد مکا موڑ اوتھل کے مقام سے ملزم محمد علی ولد کریم بخش سکنہ سالاریگ اوتھل کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 520 گرام چرس, محمد محلہ اوتھل کے مقام سے ملزم شوکت ولد محمد قاسم سکنہ محمد محلہ اوتھل کے قبضہ سے 550 گرام چرس اور شیدی محلہ اوتھل کے مقام سے ملزم سمیر ولد اللہ بخش سکنہ شیدی محلہ اوتھل کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 560 گرام چرس برآمد کی۔ اوتھل پولیس نے گرفتار ملزمان/منشیات فروشان کے خلاف علحیدہ علحیدہ مقدمات درج رجسٹرڈ کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
اوتھل، پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی 3، ملزمان گرفتار

ٹیگز:
منشیات فروشوں
