پاراچنار(ڈیلی گرین گوادر) پاراچنار میں اراضی کے تنازع پر دو قبائل کے درمیان تصادم ہوا جس میں دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سماجی رہنما وہاب علی شاخ، محمد ،عبدالولی اور علی خیل شامل ہیں۔ تصادم کے نتیجے میں جاں بحق افراد میں دونوں فریقین کے افراد شامل ہیں، زخمی ہونے والوں میں سے کچھ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پاراچنار میں اراضی کے تنازع پر فائرنگ 4 افراد جاں بحق اور 28 زخمی

ٹیگز:
پاراچنار
